ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تنظیم میں 4 مارچ کو ہورہا ہے کان کے معائنے کا فری کیمپ، جمعہ کو شام پانچ بجے سے رات نو بجے تک نام درج کرنے کی درخواست

بھٹکل تنظیم میں 4 مارچ کو ہورہا ہے کان کے معائنے کا فری کیمپ، جمعہ کو شام پانچ بجے سے رات نو بجے تک نام درج کرنے کی درخواست

Thu, 02 Mar 2023 12:48:08    S.O. News Service

بھٹکل 2 مارچ (ایس او نیوز) قومی سماجی ادارہ  مجلس اصلاح  و تنظیم  ہال میں  4 مارچ  بروز سنیچر کو Oreva RS Hearing clinics کی طرف سے  20 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کان کے معائنہ کا ایک فری کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں سننے کی صلاحیت کی جانچ کی جائے گی۔

تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ  جن لوگوں کی سننے کی صلاحیت بالکل کم ہو تو اس کے لئے اگلی کارروائی کے بارے میں  صلاح دی جائے گی۔ جو حضرات اس کیمپ سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنا نام تنظیم آفس میں آکر یا بذریعہ فون  بروز جمعرات یعنی 2 مارچ تک  رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔  جمعہ کو بعد نماز عصر  پانچ بجے سے رات نو بجے  کے درمیان بھی اپنے نام درج کروائے جاسکتے ہیں۔

کیمپ سنیچر صبح 10 بجے شروع ہوگا اور شام 5 بجے تک چلے گا۔نام درج کرانے یا دیگر   رابطہ کے لئے فون نمبر: 226411   (08385)


Share: